9 اکتوبر 2016 - 15:52
آل سعود کی بربریت جاری؛ یمن کے رہائشی علاقوں اور غذائی اشیا کے ٹرک پر بمباری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں ایک شاہراہ پر سفر کرنے والے غذائی اشیا کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے رات گئے بھی صوبہ صعدہ کے مختلف اضلاع میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی تھی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے مغربی صوبے حجہ کے شہر حرض میں اور صنعاکے نواحی علاقوں میں واقع کھیتوں اور زر‏عی اراضی پر متعدد بار بمباری کی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں واقع فیصل ایئربیس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

.......

/169